5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حب ندی میں ڈوبنے والے 2طالب علموں کی نعشیں نکال لیں
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . . . حب ندی میں ڈوبنے والے 2افراد کی نعشیں پانی سے نکال لی گئیں۔ ایدھی سینٹر کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہونے والے دینی مدرسے کے 2طالب علموں خلیل احمد اور سعد اللہ کی نعشیں نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ہلاک ہونے والوں کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے۔