5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابرآلود اور کبھی مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب68فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسکے مضافات میں مغربی علاقوں سے18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔