5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دنیا میں قدرتی آفات گزشتہ30سالوں میں دوگنا ہو گئیں،رپورٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . .فارن ڈیسک. . . . . دنیا بھر میں قدرتی آفات کی تعداد گزشتہ تیس سالوں میں دوگنا ہو گئیں۔امریکی جریدے’دی ٹائمز‘ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں828موسمی آفات کئی انسانی جانو ں اور معاشی بدحالی کا سبب بنیں۔جب کہ 1980میں کرہ زمین کو ایسی317قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں 385ایسی قدرتی آفات آچکی ہیں۔ 1974سے جمع کیے گئے جنوری سے جون تک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس دوسریبڑی قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑا۔ان اعدوشمار میں پاکستان کے سیلاب ،چین میں مٹی کے تودوں اور روس کی آگ کو شامل نہیں کیا گیا۔ 2003 میں یورپ میں گرمی کی لہر سے35ہزار فراد جاں بحق ہو گئے تھے۔1980سے سیلاب،مٹی کے تودوں اور طوفانوں کی تعداد دوگنا ہوچکی ہیں۔80کی دہائی میں339سالانہ قدرتی آفات آتی تھیں جو90کی دہائی میں بڑھ کر سالانہ547ہو گئی ۔یہی تعداد 2000سے2009کے درمیان سالانہ693ہو گئی۔