5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راجرز کپ ٹینس: رافیل نڈال نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی
جنگ نیوز -
ٹورنٹو . . . . . . راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اسپین کے رافیل نڈال نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ۔دفاعی چمپئن اینڈی مرے اور سربیا کے نواک جوکووچ بھی کامیاب رہے۔ٹورنٹو میں جاری ایونٹ کے چوتھے روز عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کا مقابلہ تھا سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس وارنکا سے، میچ دو گھنٹے20منٹ جاری رہا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور مقابلہ کیا مگر نڈال نے بہتر کھیل پیش کرکے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ان کی جیت کا اسکور سات چھ، چھ تین رہا، دفاعی چمپئن برطانیہ کے اینڈی مرے اور سربیا کے نواک جوکووچ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔