5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک عرب ریفائنری : پیداواری عمل 7روز سے بند،14 لاکھ ڈالر کا نقصان
جنگ نیوز -
کراچی . . . .. . . . پاک عرب ریفائنری کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد رشیدجنگ نے کہا ہے کہ پیداواری عمل سات روز سے بند ہے اور اب تک14 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔پاک عرب ریفائنری کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد رشید جنگ نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریفائنری میں پیداواری عمل گذشتہ سات روز سے بند ہے جبکہ ایک روز ریفائنری بند رہنے سے2 لاکھ ڈالر اور مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔محمد رشید جنگ نے کہا کہ پاک عرب ریفائنری ملکی ضروریات کا35 فیصد پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرتی ہے جبکہ ریفائنری میں دوبارہ پیداواری عمل شروع ہونے میں36گھنٹے لگ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاک عرب ریفائنری کے پاس پٹرول چھ روز کا اور ڈیزل کا اسٹاکس8 روز کیلئے موجود ہے اوراگر پیداواری عمل شروع ہونے میں تاخیر ہوئی تو جیٹ فیول اور فرنس آئل درآمد کرنی پڑ سکتی ہے۔