تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام انڈسٹری کے تعاون سے حکومت کی کاوشوں میں حصہ لیتے ہوئے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ”1234 ایس ایم ایس“ سروس کا اجراء کیا ہے۔ اس حوالے سے ”1234“ کا مختصر کوڈ تمام سیلولر موبائل آپریٹرز کے پلیٹ فارم سے ایکٹی ویٹ کر دیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے تمام موبائل صارفین ”Fund“ لکھ کر ”1234“ پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں فی ایس ایم ایس 10 روپے علاوہ ٹیکس ”پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ 2010“ میں جمع کئے جائیں گے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے جمع ہونے والی رقم ”پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ 2010“ میں نیشنل بینک آف پاکستان (اکاؤنٹ نمبر 898989) کے خصوصی اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ پی ٹی اے کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہونے والے اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایس ایم ایس بھجیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.