5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فلنٹوف کی چیمپئنز لیگ میں شرکت کے امکانات ختم ہوگئے
جنگ نیوز -
چنئی . . . . . . . . آل راؤنڈراینڈریوفلنٹوف کی چیمپئنز لیگ میں شرکت کے امکانات ختم ہوگئے، چنئی سپر کنگز نے ایونٹ کے لئے ٹیم میں انکا نام شامل نہیں کیا۔اینڈریو فلنٹوف نے گزشتہ سال ایشز سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاکہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر توجہ دے سکیں، مگر گھٹنے کی انجری کے وہ طویل عرصے سے کرکٹ نہیں کھیل سکے جبکہ چیمپینزلیگ میں بھی چنئی سپر کنگز نے انہیں ڈراپ کردیا۔چنئی کومہندراسنگھ دھونی ،مائیکل ہسی ،میتھیوہیڈن،ڈگ بولنجرکی خدمات بھی حاصل ہیں۔