تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آسٹریلیا نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کے دو جہاز بھجوادیئے

جنگ نیوز -
سڈنی . . . . . . . آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کے2جہاز روانہ کر دیئے ۔ آسٹریلیا کی ایمبرلے ایئر بیس پر2جہازوں میں 894,780 امریکی ڈالرز کا سامان لوڈ کیا گیا۔ اس سامان میں ٹینٹ ، جنریٹرز ، پانی صاف کرنے کی گولیاں ، بالٹیاں اور دیگر طبی سامان موجود ہے ۔ یہ امدادی سامان سیلاب سے متا ثرہ لوگوں تک جلد پہنچا دیا جا ئیگا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے10 ملین آسٹریلوی ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.