5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ملتان ریلوے اسٹیشن پر سیلاب متاثرہ خاتون کے بچے کا جنم
جنگ نیوز -
ملتان . . . . . . . پاکستان میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے ۔متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنی جانوں کے سوا کچھ نہیں بچا سکے ہیں ۔ان حالات میں مظفر گڑھ کی خاتون نے ملتان ریلوے اسٹیشن پر ایک بچے کو جنم دیا۔مظفر گڑھ میں آرمی ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ مظفر گڑھ کو خالی کرنے کی ہدایت کے بعد وہاں سے نقل مکانی کرنیوالے متاثرین ملتان ریلوے اسٹیشن پر پناہ لیے ہوئے ہیں ۔ان متاثرین میں زینب بی بی بھی ہیں جنہوں نے ریلوے اسٹیشن پر ایک بچے کو جنم دیا ۔سیلاب زدگان نے امدادی کارروائیوں میں سست روی کی شکایت کی ہے ۔