تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کے ای ایس سی کا سحروافطارکے علاوہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . . کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم دن کے دیگر اوقات میں کی جانیوالی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیاہے ۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق رمضان المبارک میں افطار کے دوران شام چھ سے آٹھ بجے اور سحری کے اوقات کے علاوہ جمعہ کو دوپہر ایک سے تین بجے تک مساجد و امام بارگاہوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی ۔تاہم ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی انتظامیہ نے رمضان میں سحر وافظار کے اوقات کے علاوہ دیگر اوقات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیاہے ۔ذرائع کے مطابق شہر کے جن علاقوں میں مجموعی طور پر تین گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی وہاں اب ساڑھے چار گھنٹے اور جہاں ساڑھے چار گھنٹے ہوتی تھی اب ان علاقوں میں کل چھ گھنٹوں تک بجلی بند رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.