تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . .. . محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم مرطوب اورخشک رہنے کا امکان ہے۔آج شام یا رات تک اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، گلگت ،بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ادھرگوجرانوالہ ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش فیصل آباد میں21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کوٹلی میں16،راولپنڈی03، اور اوکاڑہ میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.