5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رمضان المبارک کے پہلے دن ہی پشاور میں آٹا دو روپے فی کلو مہنگا
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . رمضان المبارک کے پہلے دن ہی پشاور میں آٹا دو روپے فی کلو گرام مہنگاہو گیا۔آٹا ڈیلر ایسوسی ایش کے صدر حاجی رامبیل خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشاور میں بیس کلو عام آٹے کے تھیلے کی قیمت510 روپے سے بڑھ کر550 روپے ہو گئی ہے جبکہ فائن آٹے کے بیس کلوگرام تھیلے کی قیمت550 روپے سے بڑھ کر590 روپے ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو دنوں کے اندر آٹے کے بیس کلو گرام تھیلے کی قیمت میں40 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ رامیل خان کا کہنا تھا کہ اضاخیل اور نوشہرہ میں سیلاب کے باعث اٹھارہ ہزار ٹن گندم کو نقصان پہنچا ہے،جو آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنچاب سے آٹے کی ترسیل جاری ہے تاہم کرایوں میں اضافے کے باعث قیمتوں پر فرق پڑا ہے ۔