تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جولائی:کاروں کی پیداوار میں 46اور فروخت میں 14فیصداضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . رواں مالی سال جولائی2010 کے دوران کاروں کی پیداوار میں 46 فیصد جبکہ فروخت میں14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردی اعدادوشمار کے مطابق جولائی2010کے دوران ملک بھر میں کاروں کی پیداوار جولائی2009کے مقابلے46فیصد اضافے کے ساتھ12730 یونٹس رہی جبکہ فروخت14 فیصد اضافے کے ساتھ 9796 یونٹس رہی۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی2010کے دوران ٹرکوں کی پیداوار گذشتہ سال جولائی کے مقابلے14 فیصد اضافے کے ساتھ304 یونٹس جبکہ فروخت16 فیصد کمی کے بعد234 یونٹس رہی۔ جولائی میں بسوں کی پیداوار0.86 فیصد اضافے کے ساتھ353 یونٹس جبکہ فروخت19 فیصد کمی کے بعد 274 یونٹس رہی۔جولائی2010 کے ودران ملک بھر میں ٹریکٹرز کی پیداوار گذشتہ سال جولائی کے مقابلے16 فیصد اضافے کے ساتھ5688 یونٹس اور فروخت36 فیصد اضافے کے ساتھ5468 یونٹس رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.