5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تحریک انصاف لاہور نے سیلاب متاثرین کیلئے چار ٹرک بھجوادیئے
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .تحریک انصاف لاہور کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کے4ٹرک بھجوائے گئے ہیں۔تحریک انصاف اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے امدادی سامان کے یہ ٹرک ملتان اور میانوالی روانہ کیے گئے۔سامان میں اشیائے خوردونوش اور روز مرہ استعمال کی دوسری اشیا شامل ہیں۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں محمود الرشید نے بتایا کہ ماہ رمضان میں متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج تشکیل دیا جارہا ہے اور اس ماہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیاں بڑھا دی گئی ہیں۔