تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ضلع کوہستان :دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
دیر . . . . . . . ضلع کوہستان سے گزرنے والے دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، وادیوں میں محصور افراد کی امدادی کاروائیوں کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ضلع کوہستان کی مختلف وادیوں میں محصور تقریباً پانچ لاکھ افراد کیلئے پاک آرمی کے تین ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن پہنچانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ گذشتہ روز بیس ٹن راشن متاثرین کیلئے پہنچایا گیا، تاہم لوگوں نے اسے ناکافی قرار دیا ہے۔ ادھر شاہراہ قراقرم پر پانی میں بہہ جانیوالے دبیر نالہ اور کے ہال نالے پر عارضی پلوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اپر دیر میں سیلاب سے متاثرہ افراد آج بھی امداد کے منتظر ہیں۔ سیلاب کے باعث اپر دیر اشیری اور ڈوگ درہ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ مین شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت ہے۔ اپر دیر میں تمام رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس علاقے میں گیارہ دن گزرنے کے باوجود بجلی معطل ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب بھی ہزاروں لوگ خیموں کے بغیرزندگی گزار رہے ہیں۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو سیلاب کے بعد کوٹ ادو سے بجلی کی ترسیل نہیں کی جاسکی اور چشمہ سے فراہم کی جانے والی بجلی لو ولٹیج ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔چارسدہ میں سیلاب کے بعد تباہ شدہ مکانات کا تخمینہ لگانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور متاثرین کو امداد کی منصفانہ تقسیم کیلئے راشن کارڈ سسٹم کا اجرا کیا گیا ہے۔ ڈی سی او چارسدہ کی صدرات میں ملک بھر اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کا اجلاس ہوا جس میں متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.