5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عامر خان کی فلم پیپلی لائیو ریلیز سے قبل ہی منافع کمانے لگی
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . آنیوالی بھارتی فلم 'PEEPLI LIVE ' ریلیز سے قبل ہی منافع کمانے لگی ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آنیوالی بالی ووڈ فلم پیپلی لائیو کی نمائش کے غرض سے اس کے سیٹلائٹ رائٹس دس کڑوڑ روپے میں خرید لیے ہیں۔ یہ رقم فلم کے پروڈکشن اور پروموشن بجٹ سے کافی زیادہ ہے، اور اس معاہدے کے ساتھ عامر خان اپنی اس فلم کے ریلیز سے قبل ہی اس سے منافع کمانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔فلم بھارت اور دیگر ممالک میں تیرہ اگست سے نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی جبکہ برطانیہ میں اسے چوبیس ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔