تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سوات:طوفان وسیلاب سے 3ہزار مکانات تباہ، ضلع بھر میں بجلی معطل

جنگ نیوز -
سوات . . . . . . وادی سوات میں حالیہ طوفانی بارش اور سیلابی ریلہ کے بعد لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔وادی سوات میں طوفان اور سیلاب کے سبب تین ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ۔ضلع بھر میں تاحال بجلی معطل ہے۔کئی علاقوں میں اب بھی گیس کی سپلائی بند ہے ۔سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں اور رابطہ پل صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔بیشتر علاقوں کا دیگر آبادیوں سے رابطہ منقطع ہے اورلوگوں کو آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامناہے ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق تحصیل کبل اور مٹہ میں آٹھ لاکھ افرادمتاثر ہوئے ہیں ۔بجلی کی عدم دسیتابی کے باعث پینے کیلئے صاف پانی بھی مہیا نہیں۔ جس کے بعد متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گذاررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی بھی امدادی کیمپ قائم نہیں کیاگیاہے اور نہ ہی ان کیلئے کسی رمضان پیکیج کا اعلان کیاگیاہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.