تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملک میں بجلی کا شارٹ3135 میگاواٹ پر برقرار

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . ملک میں سیلاب کی وجہ سے متعدد تھرمل پاور ہاؤسز بند ہونے سے بجلی کا شارٹ3135 میگاواٹ پر برقرار ہے۔ شہروں میں5گھنٹے جبکہ دیہات میں 8 سے10 گھنٹے لودشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار12361 میگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ15496 میگاواٹ ہے اور بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر3135 میگاواٹ پر آ گیاہے۔بجلی کی مجموعی پیداوار میں ہائیڈل5816 میگا واٹ ، تھرمل1760میگاواٹ ، آئی پی پیز4684 اور رینٹل101 میگاواٹ ہے۔ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال میں شہروں میں5گھنٹے اور دیہات میں8گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔تاہم بجلی کی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہو جائیگی۔لاہور میں شہریوں نے تراویح اور سحری کے دوران بجلی کی بندش کی شکایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.