تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گلگت بلتستان کے مقام پر دریائے سندھ کی سطح میں کمی

جنگ نیوز -
اسکردو . . . . . . . گلگت بلتستان کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔شاہراہ قراقرم بند ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت ہے ۔کئی علاقو ں میں رابطہ پل ٹوٹنے کی وجہ سے ابھی تک زمینی رابطہ بحال نہیں ہوسکا ہے ۔گلگت اسکردو روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ۔ گلگت،ہنزہ نگر ،بالائی ہنزہ اور گوجال کے علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی دس روز سے منقطع ہے ۔ہنزہ میں بجلی کی عدم فراہمی سے بینکنگ کا نظام بند ہوکررہ گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.