تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سپریم کورٹ:جیو و دیگر چینلز کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جیو نیو ز اور دیگر چینلز کی بندش کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہیں۔ اسلام آباد کے تین شہریوں اور اے آروائی کے ڈاکٹر شاہد مسعود نے چینلز کی بندش کے حوالے سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے، درخواست کی سماعت کل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس خلیل الرحمن رمدے پر مشتمل دورکنی بینچ کریگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.