تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت مسئلہ کشمیر کی اہمیت سمجھے اور اسے حل کرے، پاکستان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت سمجھنے اور حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔اسلام آباد میں ہفتے وار نیوز کانفرنس کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کا بیان قلم بند کرنے والے مجسٹریٹ اور تفتیشی افسر کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی پاکستانی درخواست پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز سیلاب زدگان کیلئے خصوصی اکاؤنٹس کھولیں گے اور مختلف حکومتوں اور فلاحی اداروں سے تعاون کی اپیل کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.