5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور : یوٹیلیٹی اسٹورز پرسستاآٹا اور چینی خریدنے والوں کا رش
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرسستاآٹا اور چینی خریدنے والوں کا رش نظر آرہاہے جبکہ پنجاب حکومت کے رمضان بچت بازاروں میں خریداروں کی کمی نظر آ رہی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پررمضان المبارک کیلیے چینی55روپے فی کلوگرام جبکہ20 کلو آٹے کا تھیلا335روپے میں دستیاب ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر صبح سے ہی صارفین جمع ہونا شروع ہوگئے تھے تاہم چینی کی دیر سے سپلائی پرکچھ صارفین کو مایوس لوٹنا پڑا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ خریدنے والوں کا بہت زیادہ رش دیکھنے کو ملا۔دوسری طرف پنجاب حکومت کے قائم کردہ رمضان بازار بھی سجا دیے گئے ہیں جہاں آٹا، چینی ،سبزیوں کے علاوہ دیگر اشیا سستے داموں دستیاب ہیں۔رمضان بازاروں میں آٹے کا20کلو کا تھیلا 400 روپے جبکہ چینی61 روپے کلو دستیاب ہے۔