تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر زرداری سیلاب زدگان کی دلجوئی کیلئے سکھر پہنچ گئے

جنگ نیوز -
سکھر…صدر آصف علی زرداری نے آج پہلی مرتبہ سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا اور اور متاثرین سے ملاقات کی ۔ پاکستان تقریباً دو ہفتوں سے تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے ۔ صدر آصف زرداری دو روز پہلے یورپ کے دورے سے وطن واپس پہنچے ہیں ۔ سیلاب کے باوجود غیر ملکی دورہ کرنے پر انہیں ملک اور بیرون ملک شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ آج پہلی مرتبہ صدر آصف علی زرداری سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے سکھر گئے ۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور سرکاری میڈیا کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ صدر نے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور امدادی کاموں کا معائنہ کیا ۔ صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے ایک میل طویل سکھر بیراج کا دورہ کررہے ہیں ۔ دورے میں انہوں نے متاثرین سیلاب سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.