5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا 26تا 28اگست پہیہ جام ہڑتال کاا علان
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبات کی منظوری کیلئے 26تا 28اگست تین روزہ پہیہ جام ہڑتال کاا علان کیاہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا مذمتی اجلاس اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میں گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی کے دوران جلائی گئی بسوں ، منی بسوں ، کوچوں اور انکے ڈرائیورز کے قتل کیخلاف ہڑتال کا فیصلہ متفقہ طور پر کیاگیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بخاری نے کہاکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جلائے جانا اور ڈرائیورز کو قتل کرنا قابل مذمت فعل ہے۔انہوں نے حکومت سے معاوضوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔