تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

متاثرین سیلاب کیلئے لاہور چیمبرز کی امداد روانہ

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور چیمبر نے سیلاب متاثرین کے لیے اشیائے خوردونوش اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر اشیا پر مشتمل 15 ٹرک سامان ملتان اور مظفر گڑھ روانہ کردیئے گئے ہیں ۔ٹرکوں کی رونگی کے موقع پر لاہور چیمبر کے سنئیر نائب صدر اعجاز ممتاز اور دیگر عہدے داروں نے کہا کہ لاہور چیمبر سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا چیمبر کی طرف سے امدادی سامان میں اشیاء خوردنوش کے 2250 ڈبے آٹے کے ساڑھے چار ہزار تھیلے پانی کی 2250 بوتلیں چینی چاول دودھ اچار کھجوریں بسکٹ چائے بھنے ہوئے چنے دال چنا نمک مرچ موم بتیاں ماچس اور خیمے شال ہیں انھوں نے اعلان کیا کہ نقد رقم اور دیگر سامان آئندہ چند روز میں مزید بھوجایا جائے گا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.