تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے چناپ میں سیلاب ، مزید پانچ اضلاع کے زیرآب آنے کا خدشہ

جنگ نیوز -
لاہور…سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے مرکز نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ خانکی سے پانی کا دو سیڈھائی لاکھ کیوسک ریلا گزرے گا جس سے دریاکنارے آباد پانچ اضلاع کے علاقے زیرآبآنے کا خدشہ ہے۔فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہورکی رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر کل صبح 6 بجے تک ڈھائی لاکھ کیوسک پانی گرزیگا،جبکہ یہی ریلا ہیڈ خانکی سے آج رات 9 بجے سے کل دوپہر12بجے تک گذرنے کا امکان ہے۔فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کا کہناہے کہ دریائے چناب میں مرالہ اور ہیڈ خانکی کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جس سے دریائے چناب کے قریب واقع اضلاع گوجرانوالہ،سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین کے علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.