تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب زدگان کی خاطر بجٹ ترجیحات تبدیل کرینگے، وزیر اعظم گیلانی

جنگ نیوز -
جعفر آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ سے رقم کاٹ کر سیلاب کے متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کی جائے گی، وزیر خزانہ کو موجودہ

حالات میں ملک کا بجٹ بنانے کی ہدایت کی ہے پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے وزرائے اعلیٰ بھی اپنے اپنے نئے بجٹ تیار کرائیں۔ سیلاب سے متاثرہ جعفرآباد کے علاقے صحبت پور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزرا رحمان ملک ،قمرزمان کائرہ ،راجہ پرویز اشرف، رضا ربانی و دیگر صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی کام فوری طورپر روک دیے جائیں، انہوں نے کہا کہ سیلاب میں قوم نے ثابت قدم ہوکر کام کیا ہے ۔ اس 14اگست کو ایک متحد قوم بننے کی ضرورت ہے تاکہ اپنے وطن کو تمام بحرانوں سے نکال باہر کریں انہوں نے کہا کہ متاثرین کیلئے آنے والی غیر ملکی امداد کی صاف اور شفاف طریقے سے تقسیم یقینی بنائی جائے گی بلکہ انٹرنیٹ پر بھی تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ کو بلاکر نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا اور نقصانات کے مطابق چاروں صوبوں کو امداد فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کیسکو میں دی جانے والی وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈٰی بحال کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے جعفرآباد کے متاثرین کیلئے پانچ کروڑ روپے کا امدادی سامان وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے کیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.