تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم، بازار کھل گئے

جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں کئی روز کی کشیدگی اور کرفیو اٹھنے کے بعد جمعرات کو بازار کھل گئے اور سڑکوں پر چہل پہل نظر آئی۔مقبوضہ کشمیر کے 10 ضلعوں میں گذشتہ بارہ روز سے کرفیونافذ تھا۔جمعرات کو رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بھارتی فوج کی جانب سے نافذ کرفیو اٹھا لیا گیا۔پرتشدد مظاہروں میں کمی اور کرفیو کے خاتمے کے بعد بازاروں اور کاروباری مراکز میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے رمضان کے حوالے سے اشیاخردونوش کی خریداری کی۔مقبوضہ وادی میں کئی روز کی کشیدگی کے خاتمے اور سیکورٹی کی صورتحال بہترہونے پر شہریوں نے سکون کا سانس لیا اور مجموعی صورتحال اطمینان بخش نظر آئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.