5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج مسلسل چوتھے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور انڈیکس نو ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا مگر اوجی ڈی سی ایل کے توقع سے کم نقد منافع کے اعلان نے مارکیٹ کے رحجان کو مندی میں تبدیل کردیا۔ کاروبا رکے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس83پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار792 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم دوکروڑ68 لاکھ شئیرز رہا۔ جمعرات کو سب سے زیادہ کام عارف حبیب سیکورٹیز کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے پچاس پیسے کمی کے بعد28 روپے55 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس90 پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار692 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں تینکی بنیادوں پر ریکوری دیکھی جاسکتی ہے۔