5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیو یارک :دنیا کی سب سے تیز مرچوں والا سالن کھانے کیلئے پیش
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا کے شہر نیویارک کے قصبے مین ہٹن میں واقع برک لین کری ہاؤس نے دنیا کی سب سے تیز مرچوں والا سالن تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جسے ریستوران کے کھانوں میں پیش بھی کردیا گیا ہے۔کری ہاؤس کے باورچیوں اور مالکان کے مطابق ان کے سالن دنیا کی سب سے تیز مرچیں ڈال کر تیارکئے گئے ہیں۔ اسے پکانے کیلئے شیف کو گیس ماسک پہننے پڑتے ہیں۔20ڈالر سے زائد کی قیمت پر مینو میں دستیاب سالن کی تیاری میں بھٹ جولوکیا مرچ سمیت دنیا کی دس تیز ترین مرچیں استعمال میں لائی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ اسے کھانے سے قبل کھانوں والوں سے انتظامیہ ہر قسم کی متوقع صورتحال سے دست بردار کرنے کے راضی نامے پر دستخط کرواتی ہے اوربہت سارا پانی آرڈر کرنے کی تجویز بھی پیش کی جاتی ہے۔