تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لندسے لوہن کیس کی جج نے خود کو مقدمے سے علیحدہ کرلیا

جنگ نیوز -
نیویارک… ہالی ووڈ اداکارہ لندسے لوہن کے مقدمے کی ابتدائی پیروی کرنے اور لندسے کو جیل بھیجنے والی جج مارشا راول نے خود کو اس مقدمے کی سماعت سے علیحدہ کرلیا ہے۔بیورلی ہلزکی اعلیٰ عدلیہ کی جج مارشا کیخلاف ایک پراسیکوٹر کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی کہ مارشا نے نامناسب طریقے اختیار کرتے ہوئے ذاتی طورپر ان ماہرین اورشرکاء سے روابط رکھ کر مقدمے میں مدد لی جو کورٹ ماہرین کی مہیا کی گئی فہرست میں شامل نہیں تھے۔جج مارشا کے خلاف یہ شکایات بھی سامنے آئیں ہیں کہ انہوں نے ناصرف کئی بار ایسے مواقع پر بھی سماعت جاری رکھی جب پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہیں تھے بلکہ انہوں نے عدالتی ماہرین کی تیار کی گئی فہرست کے برخلاف لوہن کوMorningside Recovery Rehab Facilityمیں بھیجنے کے احکامات بھی جاری کیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.