تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کلورین ملے پانی کی فراہمی شروع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچاو کے لئے سترلاکھ ٹن کلورین ملے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔اسلاآباد میں پاکستان کونسل آف ریسرچ آن واٹر ریسورسز کے چیئرمین ڈاکٹر اسلم طاہر،پاکستان سائنس فاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر منظور حسین اورپاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین ڈاکٹر تنزیل عثمانی نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کے طورپرمتاثرہ علاقوں میں پانی صاف کرنے کے چارپلانٹس لگائے جارہے ہیں،،15 سو افراد کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے پلانٹ نوشہرہ میں لگادیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.