5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:14اگست کے حوالے سے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور…سی سی پی او لاہورمحمداسلم ترین نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور پولیس کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور14اگست کے سلسلے میں جامع سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں گے۔ پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے جبکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور ون ویلنگاور ہلڑ بازی کے مرتکب افراد کیخلاف بھی فوری کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ انھوں نے بتایا کہ50سے زائد مختلف تقاریب اور ریلیوں کو موثر سکیورٹی فراہم کی جا ئیگی۔انھوں نے ایس پی حضرات کو ہدایت کی کہ وہ شر پسند عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور14اگست کو ون ویلنگ اور سائیلنسر کے بغیر موٹر سائیکل سواروں اور ہلڑبازی کرنے والے نوجوانوں کیخلاف سخت کاروائی کریں۔