5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حکومت کرپٹ ہونے کی وجہ سے عوام چندہ نہیں دے رہے، عمران خان
جنگ نیوز -
نوشہرہ…تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی کرپٹ ترین حکومت ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کوئی چندہ نہیں دے رہی۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نوشہرہ میں قائم ریلف کیمپ کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ بحران سے نمٹنے کا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کے بجائے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کرے ۔انہوں نے کہا کہ سونامی سے زیادہ پاکستان میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے اور حکومت کو چاہیئے کہ وہ مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ڈیم بنائے اور نیشنل واٹر کانفرنس بلوائے۔