5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان بیت المال کے چیئرمین امدادی خوراک کی بات پر سیخ پا ہوگئے
جنگ نیوز -
پشاور…پاکستان بیت المال کے چیئرمین زمردخان سیلاب زدگان کے لئے تیار کی گئی سرکاری خوراک کے غیرمعیاری ہونے اورشکایت کنندگان کے ساتھ صحافیوں کی بات چیت پر سیخ پا ہوگئے جیونیوزکی ٹیم پر چیخناشروع کردیا۔نوشرہ کے علاقے پبی میں بنائے گئے پاکستان بیت المال کے امدادی کیمپ کے دورے کے دوران پاکستان بیت المال کے چیئرمین اور وزیراعظم کی مشیر عاصمہ ارباب عالمگیر نے میڈیا سے بات چیت کی بات چیت کے بعد متاثرہ افراد نے سرکاری سطح پر متاثرین کے لئے تیارکردہ خوراک کے غیرمعیاری ہونے کی شکایت کی تو زمرد خان برامان گئے متاثرین کے ساتھ صحافیوں کی بات چیت کے دوران زمرد خان نے مداخلت کی اور صحافیوں سے الجھ پڑے جیونیوز کا مائیک دیکھنے کے بعد زمرد خان نے جیونیوز کی ٹیم کے ساتھ جرح شروع کرکے چیخناشروع کردیا جبکہ انہوں نے لاکھوں متاثرین کو معیاری خوراک پہنچانے کو بھی ناممکن قراردیا۔