تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئندہ3دن کے دوران بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 3دن کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعے سے اتوار تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان میں چندمقامات پرجمعے سے اتوارتک بارشوں کاامکان ہے۔ پنجاب کے مشرقی اور بالائی علاقوں بشمول لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،فیصل آباد میں بھی جمعے سے اتوارتک بارشوں کاامکان ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ،پشاور، ہزارہ،مردان اورمالاکنڈڈویژن میں جمعے سے اتوارکومزیدبارشوں کاامکان ہے اور بارشوں سے ہزارہ،مردان اورمالاکنڈمیں ندی نالوں میں طغیانی کاامکان ہے۔ سندھ میں تھرپارکر،عمرکوٹ اوربدین میں جمعے اورہفتے کوبارش کاامکان ہے۔ محکمے کے مطابق بلوچستان میں آئندہ 3دن کے دوران موسم گرم اورخشک رہیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.