تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران : بوشہرنیوکلےئر پاور پلانٹ کا افتتاح اگست میں کردیا جائیگا

جنگ نیوز -
تہران… ایران کی یورینیم افزودگی کا منصوبہ اور جوہری توانائی کے حصول کی کوششیں اقوام ِ متحدہ اور دیگر مغربی ممالک کوخوف میں مبتلاکیے ہوئے ہیں ۔لیکن دفاعی دوڑ میں خود کفیل بننے کے منصوبے پر عمل پیرا ایرانی دفاعی ماہرین کا1994سے روسی ماہرین کی مدد سے ایرانی شہر بوشہر میں نیوکلےئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا جوکام شروعکیا تھا،ایرانی ادارہ برائے اٹامک انرجی کے سربراہ کے مطابق ملک کے اس پہلے نیوکلےئر پاور پلانٹ کا افتتاح اگست کے اواخر میں کردیا جائیگا جو یورنیم کی افزودگی کرے گا، اس پلانٹ کو چلانے کیلئے700ایرانی انجینئرز کو چار سال تک روس میں تربیت دلوائی گئی ہے۔ایران کے پہلے پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں روس کے وفاقی اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ ایران کا خصوصی دورہ کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.