5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہلیری کلنٹن کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی سیکٹری خارجہ ہلیری کلنٹن نے دنیا میں مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ترقی اور معاشی استحکام میں مسلمانوں کا کردار اہم ہے۔ امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں سیکٹری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے افطاری کا اہتمام کریں گے، جبکہ واشنگٹن میں وہ خود بھی مسلم اور غیر مسلم مہمانوں کیلئے افطار اور ڈنر کا اہتمام کریں گی۔