تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

او پی آئی کا شیل گیس کے 16فیصد حصص خریدنے کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی …اوپی آئی گیس پرائیوٹ لمیٹڈ نے شیل گیس ایل پی جی پاکستان کے سولہ فیصد حصص پبلک آفر کے ذریعے خریدنے کا اعلان کردیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری نوٹس کے مطابق اس پبلک آفر کے ذریعے شیئرز کی خریداری کے لیے کیپٹل ون کو لیڈ منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق او پی آئی گیس پرائیوٹ لمیٹڈ نے شیل گیس ایل پی جی پاکستان کے36 لاکھ 32 ہزار750حصص پبلک آفر کے ذریعے32 روپے91 پیسے کی شرح سے خریدنے کے لیے ریگولیٹری اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.