5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صدر زرداری نے اپنا غصہ چینل کو بند کرکے نکالا، لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
ملتان…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صدر زرداری پر لندن میں جوتا برسا جس کا غصہ انہوں نے پاکستانی میڈیا کے چینل کو بند کر کے نکالا۔یہ بات انہوں نے ملتان میں جماعت اسلامی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ جیو نیوز اور اے ۔ آر ۔ وائے کی بندش عندیہ ہے کہ حکمران اپنے بارے میں تنقید برداشت نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ و میڈیا قومی ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کے احتجاج کے باوجود صدر نے لاحاصل بیرونی دورہ کر کے متاثرین سیلاب کے دکھوں میں اضافہ کیا ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان پر عائد تمام قرض معاف کرے تا کہ سیلاب سے جو معاشی بحران پیدا ہوا ہے اس سے ملک باہر نکل سکے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ، بھاشا ، دیا میر اور منڈا ڈیم بنے ہوتے تو آج صوبہ خبیر پختون خواہ اور پنجاب میں سیلاب اتنی تباہی نہ ہوتی۔