تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاور کمپنیز کے ملازمین کی سیلاب زدگان کیلئے امداد

جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے3 کروڑ 30 لاکھ روپے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرائے ہیں،،آئیسکو ملازمین نے بھی اس سلسلے میں 5 کروڑ روپے جمع کئے ہیں۔ یہ بات پیپکوکے مینجنگ ڈائریکٹر طاہر بشارت چیمہ نے واپڈا ہاؤس لاہورمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی،انہوں نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں گدو پاور کمپلیکس اور تھرمل پاور اسٹیشن کی انتظامیہ پیپکو کی ہدایت پر5 ہزار متاثرینِ سیلاب کوخوراک ،رہائش اور صحت کی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ جبکہ گدو پاور کمپلیکس کے ملازمین نے بہت سے سیلاب زدگان کو اپنی رہائش گاہوں میں پناہ بھی دے رکھی ہے،طاہر بشارت چیمہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسرملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)اورحیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( حیسکو) کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لئے ایک ہزار ٹن خوراک کا انتظام کریں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.