تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے19امریکی ہیلی کاپٹرز پاکستان پہنچ گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد… امریکا کے 19 ہیلی کاپٹرز سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزیردفاع نے گزشتہ روز19 ہیلی کاپٹرز پاکستان کے لئے فوری طورپر بھیجنے کی ہدایت کی تھی جس میں سے دو ہیلی کاپٹرز آج صبح پاکستان پہنچے۔ امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق 19 ہیلی کاپٹرز امریکی فوج کے پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف چھ ہیلی کاپٹرز کی جگہ لیں گے جبکہ چھ ہیلی کاپٹرز جلد واپس افغانستان چلے جائیں گے، بیان کے مطابق امریکا کے چھ ہیلی کاپٹرز نے خراب موسم کے باوجود تین ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالا، بیان کے مطابق کمانڈر امریکی سینٹکام جنرل جیمز این میٹس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ بحران میں پاکستانی عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھاجائے گا،اور اس صورتحال سے نمٹنے کے کے لئے حکومت اور فوج کے ساتھ مل کرکام کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.