5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صدر زرداری سے وزیر اعظم گیلانی کی ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر آصف زرداری نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاری اور امدادی کاروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر آصف زرداری کو اپنے سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں کے بارے بریف کیا۔ صدر نے سرکاری اداروں کو امدادی کاروائیوں اور بحالی کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لانے کی ہدایت کی۔ صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم کو اپنے فرانس، برطانیہ اور شام کے دوروں کے بارے آگاہ کیا۔