تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اقوام متحدہ نے 20 لاکھ متاثرہ افرادکی خوراک کابندوبست کرلیا،کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بیس لاکھ افرادکوپندرہ دن کے لئے خوراک کی فراہمی کابندوبست اقوام متحدہ نے کرلیاہے، متاثرہ علاقوں کاسروے25اگست سے شروع کیاجائے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں قمرزمان کائرہ نے بتایاکہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدادایک ہزارتین سو43ہوچکی جبلہ ایک ہزارپانچ سواٹھاسی زخمی ہوئے، ایک لاکھ بائیس ہزار 626 گھر تباہ ہوئے۔ انجمن ہلال احمر نے بلوچستان کے تین متاثرہ اضلاع میں تین ماہ کی خوراک فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔ اس وقت سیلابی ریلا سکھر اور کوٹری کے درمیان سے گزررہاہے جس میں پانی کی مقدار دس لاکھ ستانوے ہزار 909 کیوسک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ مہنگائی صوبائی اورضلع حکومتیں ہی کنٹرول کرسکتی ہیں۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ٹی وی چینلز کی بندش میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے اور کراچی کے اگر پانچ فیصد علاقے میں جیو کی نشریات بند ہوں گی تو حکومت کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا، جن کیبل آپریٹرز کو کسی نے نقصان پہنچایا یا ڈرایا دھمکایا ہے وہ ان لوگوں کے خلاف پولیس کو درخواست دیں، اگر عمل درآمد نہ ہوا تو وزارت اطلاعات کارروائی کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.