5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رحمان ملک کیخلاف ریفرنسز واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جنگ نیوز -
راولپنڈی…احتساب عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف دو کرپشن ریفرنسز واپس لینے کی نیب کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ راول پنڈی کی احتساب عدالت کے جج چوہدری عبدالحق نے رحمان ملک کے خلاف دو کرپشن ریفرنسز سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔ رحمان ملک کے وکیل امجد اقبال قریشی نے عدالت میں اپنے موکل کی عدالت حاضری سے عارضی استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے منظور کر لیا گیا۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے رحمان ملک کے خلاف ریفرنسز واپس لینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ آئندہ سماعت پر 31 اگست کو سنائے جانے کا امکان ہے۔