تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی سزا سے متعلق فیصلہ 23ستمبر تک موٴخر

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو سزا سنانے کے فیصلے میں مزید تاخیر کردی گئی ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل الین شارپ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 16 اگست کو سزا سنائی جانی تھی۔تاہم اب ڈاکٹر عافیہ کو سزا سنانے کے فیصلے میں 23 ستمبر تک تاخیر کردی گئی ہے۔وکیل نے مزید بتایا کہ گذشتہ مہینے وکیل دفاع نے ڈاکٹر عافیہ کی دماغی حالت کے باعث عدالت سے عمر قید کے بجائے سزا کی مدت میں کمی کی درخواست کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.