5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغان جنگ کی جلد15ہزار نئی خفیہ دستاویزات شائع کرینگے ، وکی لیکس
جنگ نیوز -
افغان جنگ کی جلد15ہزار نئی خفیہ دستاویزات شائع کرینگے ، وکی لیکس
لندن…افغانستان جنگ سے متعلق انٹیلے جینس معلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے مالک نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی 15ہزار نئی دستاویزات شائع کریں گے، جبکہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا۔ لند ن میں ایک ویڈیو کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وکی لیکس کے سرپرست جولین ایسنیگ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس افغانستان جنگ سے متعلق امریکی انٹیلے جنس کی مزید15ہزار دستاویزات موجود ہیں جو جلد ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وکی لیکس ان خفیہ دستاویزات کو شائع نہ کرے اگر ایسا کیا گیا تو یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہوگی۔ پینٹاگون کے ترجمان جیف موریل نے کہا کہ محکمہ دفاع کے خدشات کے باوجود دستاویزات کو شائع کرنے سے افغانستان میں امریکی افواج، اتحادیوں اور افغان شہریوں کو بہت نقصان ہوگا۔ وکی لیکس نے گزشتہ دنوں افغان جنگ سے متعلق امریکی انٹیلے جنس اداروں کی70ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات شائع کرکے دنیا بھر میں ہلچل مچادی تھی۔