5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
متحدہ عرب امارات: رمضان میں روزانہ پانچ سوٹن کھانا ضائع ہوتا ہے
جنگ نیوز -
ابوظہبی ... متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران روزانہ پانچ سوٹن کھانا ضائع ہوتا ہے۔ابوظہبی کے ماحولیاتی ادارے(ای اے ڈی) نے ضائع ہونے والے کھانے کو بچانے کیلئے ''ضائع کرنے سے پہلے سوچیں'' کے نام سے ایک آگہی مہم کا آغاز کیا ہے۔اے ای ڈی کے سیکرٹری جنرل ماجد المنصوری نے کہا ہے کہ ''اس خاص ماہ مبارک کے دوران ثقافتی طور پر بہت سے کھانے پیش کرنے پر زور دیا جاتا ہے لیکن ضائع شدہ کھانے کے اثرات کے بارے میں حقیقی طور پر کوئی غور نہیں کیا جاتا''۔ماجد المنصوری نے کہا ہے کہ ''کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کا ایک سادہ طریقہ یہ ہے کہ پہلے نمبر پر کھانا کم پکایا جائے یا پھر افطار بوفے کے موقع پر ایک شخص کو اپنی پلیٹ کھانے سے لادنے سے پہلے دو مرتبہ سوچنا چاہیے''۔