5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مادام تساؤ میوزیم نیویارک میں شاہ رخ خان کے مومی مجسمے کا افتتاح
جنگ نیوز -
مادام تساؤ میوزیم نیویارک میں شاہ رخ خان کے مومی مجسمے کا افتتاح
نیویارک…نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کے مومی مجسمے کا افتتاح کردیا گیا۔مومی مجسمے میں کنگ خان کالے سوٹ میں ملبوس رقاصوں کے جھرمٹ میں نظرآرہے ہیں۔اس مجسمے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے میوزیم میں موجودمحبت کی یادگارتاج محل کے ماڈل کے باہر نصب کیا گیا ہے۔رقص کے اندازمیں کھڑے طائفے کے پیچھے شاہ رخ خان اپنے مخصوص دلفریب اندازمیں کھڑے مسکرارہے ہیں۔مجسمے میں ان کے محبت بھرے کردارکو نمایاں کیا گیا ہے۔اس کے افتتاح کے موقع پر کنگ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد میوزیم میں موجود تھی جنھوں نے مجسمے کے ساتھ کھڑے ہوکر تصویریں کھنچوائیں۔اوربھرپورخوشی کااظہارکیا۔شاہ رخ خان کا یہ مجسمہ فلم مائی نیم از خان کی ریلیز کے بعد تیار کرنے کامنصوبہ بنایا گیا تھا۔مائی نیم ازخان امریکا میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔