تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سعودی عرب :فتوے بازی کے رجحان کو کنٹرول کرنے کیلئے حکم نامہ جاری

جنگ نیوز -
سعودی عرب :فتوے بازی کے رجحان کو کنٹرول کرنے کیلئے حکم نامہ جاری

جدہ …سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ملک میں فتوے بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف ان کے مقررکردہ علمائے دین ہی فتوے دینے کے مجاز ہوں گے۔سعودی عرب میں حال ہی میں علمائے دین نے بعض جدید مسائل کے حوالے سے مختلف فتوے جاری کیے تھے۔اس وجہ سے عوام میں کنفیوژن پھیلا تھا اور اصلاح پسنداور قدامت پسندعلمائے دین کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہوگئے تھے۔شاہ عبداللہ کی جانب سے فتووں کے اجرا کے نظام کو مربوط بنانے کے لیے حکم نامہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں سامنے آیا ہے۔سعودی عرب کو مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کی وجہ سے احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہاں سے جاری ہونے والے فتووں کی دنیا بھر کے علمائے دین پیروی کرتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.